ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم نے ملاقات کی ہے۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اردن کے ہاشمی شاہی دربارنے ایک بیان میں کہا کہ “مہمان شاہ عبداللہ دوم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعودنے جدہ میں ملاقات کی۔ اس موقعے پر شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم بھی موجود تھے.
اردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم سرکاری دورے پر جدہ پہنچے ہیں۔
جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز نے کیا ہے۔
استقبال کرنے والوں میں جدہ کے میئر صالح بن علی الترکی، مکہ مکرمہ پولیس کے سربراہ جنرل صالح الجابری، اردن میں قائم مقام سعودی سفیر محمد بن حسن مؤنس اور جدہ میں اردن کے قونصل جنرل محمد صلاح صبحی بھی شامل تھے۔