Tuesday, June 10, 2025, 9:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » محمود عباس کا 16 برس میں دمشق کا پہلا دورہ، احمد الشرع نے استقبال کیا

محمود عباس کا 16 برس میں دمشق کا پہلا دورہ، احمد الشرع نے استقبال کیا

دورے کا مقصد شام فلسطین تعلقات کو مضبوط بنانا، شام میں فلسطینیوں کے لین دین کو آسان بنانا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

فلسطین کے صدر محمود عباس 16 برس میں پہلی مرتبہ شام کے دورے پر دمشق پہنچ گئے۔

شام کے صدر احمد الشرع نے دمشق میں اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کا استقبال کیا۔ الشعراء نے پیپلز پیلس کے دروازے پر عباس کا استقبال کیا۔ محمود عباس ریڈ کارپٹ پر چل کر محل میں گئے۔

شامی ایوان صدر نے اطلاع دی ہے کہ احمد الشرع نے شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کی موجودگی میں محمود عباس اور ان کے ساتھ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔

جون 2009 کے بعد یہ محمود عباس کا پہلا دمشق کا دورہ ہے۔ اس دورے کا مقصد شام- فلسطین تعلقات پر تبادلہ خیال کرنا۔ ان تعلقات کو مضبوط بنانا، شام میں فلسطینیوں کے لین دین کو آسان بنانا اور مشترکہ خطرات پر بات کرنا ہے۔

banner

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA) کے اندازوں کے مطابق 2011 میں تنازع شروع ہونے سے پہلے شام میں فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 5 لاکھ 60 ہزار تھی۔

اقوام متحدہ کے ادارے کا اندازہ ہے کہ اس وقت ان کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ ان میں سے 40 فیصد سے زیادہ فلسطینی شام ہی بے گھر ہیں۔

فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سکریٹری جنرل حسین الشیخ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن احمد مجدلانی بھی محمود عباس کے ساتھ شام کے دورہ پر ہیں۔ دسمبر 2024 میں بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔

شامی تنازع شروع ہونے کے بعد کے سالوں میں محمود عباس نے دمشق کا دورہ کرنے والے فلسطینی حکام کے ذریعے بشار الاسد کو پیغامات بھیجے تھے جن میں سے آخری پیغام جون 2024 میں بھیجا گیا تھا۔ محمود عباس ان رہنماؤں میں شامل تھے جنہوں نے احمد الشرع کو بشار الاسد کی معزولی کے بعد شام میں صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔

دونوں صدور کی پہلی ملاقات مارچ میں قاہرہ میں منعقد ہنگامی عرب سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔ اس وقت محمود عباس نے اپنے تاریخی، برادرانہ تعلقات پر خر کا اظہار کیا تھا۔ جنوری 2025 کے آخر میں فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفیٰ نے دمشق کا دورہ کیا جہاں انہوں نے احمد الشرع سے بھی ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024