Thursday, November 21, 2024, 8:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » محمکہ موسمیات کی بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی

محمکہ موسمیات کی بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم بالائی علاقوں میں سرد رہا

by NWMNewsDesk
0 comment

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا، اس دوران بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024