Friday, July 25, 2025, 9:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مخالفین اے آئی کے ذریعے انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر سکتے ہیں: ایف بی آئی کا انتباہ

مخالفین اے آئی کے ذریعے انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر سکتے ہیں: ایف بی آئی کا انتباہ

آرٹیفیشل انٹیلی جینس جیسی ٹیکنالوجیز خطرات کے منظرنامے کو تبدیل کر رہی ہیں: ڈائریکٹر ایف بی آئی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی تفتیشی ادارے (ایف بی آئی) نے خبر دار کیا ہے کہ امریکہ کے متعدد حریف ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اس سال نومبر کے الیکشن کے عمل میں تیزرفتار کارروائیوں سے مداخلت کرنے کی کوشش کریں گے۔

ڈائریکٹر ایف بی آئی کرسٹوفر رے نے یہ وارننگ جمعرات کو سیکیورٹی پروفیشنل کی میٹنگ میں دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ نومبر میں جب ووٹرز یہ سوچ رہے ہوں گے کہ وہ کسے ووٹ دیں تو ایسے میں الیکشن عمل میں مداخلت کی کوشش کی جائے گی۔ کیوں کہ آرٹیفیشل انٹیلی جینس جیسی ٹیکنالوجیز خطرات کے منظرنامے کو تبدیل کر رہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ “اس انتخابی دور میں امریکہ کو تیز رفتاری سے آگے بڑھنے والے اور نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید مخالفین کا سامنا کرنا پڑے گا۔”

banner

اُن کے بقول ٹیکنالوجی کے استعمال سے نئے اور پرانے مخالفین کی جانب سے الیکشن کے عمل میں مداخلت کی شناخت کرنے اور اس کا پتہ لگانے میں مشگل ہو گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024