Thursday, November 14, 2024, 1:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مدادی سامان غزہ لیجانے والے ٹرکوں پر اسرائیلی شدت پسندوں کا حملہ

مدادی سامان غزہ لیجانے والے ٹرکوں پر اسرائیلی شدت پسندوں کا حملہ

شدت پسند ٹرکوں پرچڑھ گئے،آٹے کی بوریاں زمین پر پھینک دیں،ہزاروں ٹن خوراک ضائع

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے ٹرکوں پر اسرائیلی شدت پسندوں نے حملہ کردیا۔

امدادی ٹرک اسرائیلی علاقے سے غزہ میں داخل ہونے والے تھےکہ اسرائیلی شدت پسند ٹرکوں پر چڑھ گئے اور ٹرکوں پر رکھی آٹے کی بوریاں زمین پر پھینک دیں اور دیگر خوراک بھی ضائع کردی۔

اس موقع پر اسرائیلی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی جس کے باعث ہزاروں ٹن خوراک ضائع کردی گئی۔امدادی ٹرک اردن کی جانب سے بھجوائے گئے تھے۔

ادھر اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے جاری ہیں، رہائشی علاقوں پر بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 33 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔

banner

اقوام متحدہ سربراہ کا کہنا ہے رفح میں اسرائیلی آپریشن غزہ کی مزید بربادی میں ناقابل برداشت اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ غزہ جنگ بندی معاہدہ ہو نہ ہو رفح میں فوجی آپریشن ضرور ہوگا اور کسی بھی عالمی عدالت کا فیصلہ ہمارے جنگ کے مقاصد کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

خیال رہے کہ رفح میں غزہ پٹی کے دیگر علاقوں سے جبری بے دخل کیے گئے 10 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024