Sunday, April 20, 2025, 1:05 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں شدید سردی، برفباری اور طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج

امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں شدید سردی، برفباری اور طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج

بدھ کو لندن میں بھی برفباری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا کینیڈا اور برطانیہ میں شدید سردی کی لہر اور مختلف علاقوں میں شدید برفباری اور بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

امریکی ریاستوں نیویارک، نیو جرسی اور کنیکٹی کٹ کے بعض علاقوں میں شدید برفباری اور طوفانی بارشوں کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

سخت سردی کے موسم میں مختلف مقامات پر پچاس ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ برفانی طوفان اور بارشوں کے باعث ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے اور کئی ریاستوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔

ادھر کینیڈا میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے، شدید موسم کے باعث حکام نے شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کردیں۔

banner

دوسری جانب رواں ہفتے منجمد کر دینے والا شدید سرد موسم برطانیہ کو بھی لپیٹ میں لینے کو تیار ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق اسکاٹش ہائی لینڈز میں درجہ حرارت منفی 10 درجے تک گرنے کا امکان ہے جبکہ بدھ کو لندن میں بھی برفباری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

منگل کیلئے محکمہ موسمیات نے پورے اسکاٹ لینڈ، انگلینڈ اور ویلز کے چند حصوں کیلئے برفباری اور تیز سرد ہواؤں کی پیش گوئی جاری کردی ہے۔

شدید سرد موسم اور برفباری کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک، ریل اور فضائی سفر میں مشکلات کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024