Friday, November 22, 2024, 7:07 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مسلمانوں کی توہین کرنے پر سری لنکا کے بدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا

مسلمانوں کی توہین کرنے پر سری لنکا کے بدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا

بدھ راہب گلاگودتے گنانسارا نے 2016 میں اسلام کے بارے میں توہین آمیز بیان دے کر مسلمانوں کی توہین کی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

سری لنکا کی عدالت نے بااثر بدھ راہب کو فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دینے کے جرم میں چار سال قید کی سزا سنا دی۔

راہب کو چار سال کی قید با مشقت اور 330 ڈالرز کے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے

گلاگودتے گنانسارا پر بدھ مت کی اکثریت والے ملک میں بدھ متوں کو مسلمانوں کے خلاف تشدد پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جہاں 22 ملین افراد میں سے تقریباً 10 فیصد لوگ اسلام کی پیروی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بدھ راہب گلاگودتے گنانسارا نے 2016 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسلام کے بارے میں توہین آمیز بیان دے کر مسلمانوں کی توہین کی تھی۔

banner

2016 کے بعد 2018 میں بھی بدھ راہب کو جیل ہو چکی ہے بدھ راہب گلاگودتے گنانسارا کو لاپتہ کارٹونسٹ کی بیوی کو ڈرانے اور توہین عدالت کے الزام میں چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024