47
منگل کی صبح مشرقی شام میں دیر الزور گورنری کو نشانہ بنانے والے نامعلوم ہوائی حملوں میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کے سات ارکان مارے گئے۔
سیریئن آبزرویٹری کے مطابق دیر الزور شہر میں ایک ایرانی دھڑے کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کے نتیجے میں ایک سرکردہ شخصیت کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
طیارے نے المیادین فارمز، البوکمال شہر میں ملیشیا کے دو ہیڈکوارٹر، العباس کے علاقے کے قریب واقع ہیڈکوارٹر اور دیر الزور شہر کے ایک محلے میں واقع ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔
آبزرویٹری کے مطابق یہ حملے ایرانی ٹرانسپورٹ طیارہ دیر الزور ہوائی اڈے پر اترنے کے چند گھنٹے بعد ہوئے۔