Saturday, April 19, 2025, 5:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مشرق وسطیٰ میں جنگ کسی کے مفاد میں نہیں: امریکا کی ایران اور لبنان حملوں سے لاتعلقی

مشرق وسطیٰ میں جنگ کسی کے مفاد میں نہیں: امریکا کی ایران اور لبنان حملوں سے لاتعلقی

لبنان پر حملے سے متعلق اسرائیل نے ہمیں آگاہ نہیں کیا : میتھیو ملر

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا کی جانب سے ایران کے شہر کرمان میں بم دھماکوں اور لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے سے لا تعلقی کا اظہار کیا گیا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نہیں پتہ ایران اور لبنان میں حملوں کا ذمہ دار کون ہے اور کون ان کا بینیفشری ہے۔

ان کربی نے کہا ایران میں بم دھماکوں اور لبنان میں ہونے والے ڈرون حملے کا امریکا اور اسرائیل ذمہ دار نہیں، ہمارا ان حملوں سے کوئی لینا دینا نہیں۔

دوسری جانب امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں ہونے والے بم حملوں میں امریکا اور اسرائیل ملوث نہیں، لبنان پر حملے سے متعلق اسرائیل نے ہمیں آگاہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، امر یکا اور اسرائیل کو ایران پر حملوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا، بیروت حملہ جس میں صالح العاروری جاں بحق ہوئے امریکا کو اس کی اطلاع نہیں تھی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024