Thursday, November 14, 2024, 12:08 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مصر سے رفح راہداری کے ذریعے امدادی سامان کے 20 ٹرک غزہ میں داخل

مصر سے رفح راہداری کے ذریعے امدادی سامان کے 20 ٹرک غزہ میں داخل

امدادی قافلے میں 20 ٹرک ہیں جو ادویہ، طبی سامان اور خوراک کی محدود مقدار موجود

by NWMNewsDesk
0 comment

مصر کی رفح راہداری سے غزہ میں امدادی سامان کے ٹرک داخل ہونا شروع ہو گئے۔

اس امدادی قافلے میں 20 ٹرک ہیں جو ادویہ، طبی سامان اور خوراک کی محدود مقدار لے جا رہے ہیں۔

7 اکتوبر کو تنازعے کے آغاز سے رفح راہداری بند تھی اور امدادی سامان سے لدے ٹرک منتظر تھے کہ کب وہ غزہ میں داخل ہوسکیں، حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی اور خوراک، پانی، ایندھن اور بجلی کی مکمل بندش کر دی تھی ۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک چار ہزار سے زائد شہادتیں ہو چکی ہیں جبکہ 13ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

banner

دوسری جانب فلسطین کے لیے اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک عملے کے 17 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

علاوہ ازیں عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ڈروس نے اسرائیلی دھمکی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ القدس ہسپتال خالی کرنے کے مبینہ احکامات پریشان کن ہیں ، مریضوں سے بھرے ہسپتال کو محفوظ طریقے سے خالی کرنا ممکن نہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024