Friday, March 14, 2025, 4:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مصر نے ٹرمپ کے متبادل ’غزہ منصوبہ‘ تیار کرلیا

مصر نے ٹرمپ کے متبادل ’غزہ منصوبہ‘ تیار کرلیا

عرب، مسلم اور مغربی ریاستوں کے زیر کنٹرول عبوری باڈیز قائم کی جائیں گی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر قبضہ کرنے کے عزائم کے جواب میں مصر کی جانب سے غزہ کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

مجوزہ مصری منصوبہ کل قاہرہ میں ہونے والے ہنگامی عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت فلسطین کی مزاحمتی تنظیم ’حماس‘ کو نظر انداز کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ عرب، مسلم اور مغربی ریاستوں کے زیر کنٹرول عبوری باڈیز قائم کی جائیں گی۔

مصر ی منصوبے کے مطابق ایک ’گورننس اسسٹنس مشن‘ غزہ میں حماس کی جگہ غیر معینہ مدت کے لیے عبوری انتظام سنبھالے گا جو انسانی امداد کے علاوہ جنگ سے ہونے والی تباہی کی تعمیر نو پر اپنی توجہ مرکوز رکھے گا۔

banner

مصری منصوبے کے مسودے کے مطابق اگر غزہ حماس کے زیر انتظام رہا تو اس تباہ حال پٹی کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے کوئی بڑی بین الاقوامی فنڈنگ نہیں ہوگی۔

اس منصوبے میں میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے خاتمے کے لیے کسی مستقل امن معاہدے کے بعد یا اس کے بغیر اس تجویز پر عمل درآمد کیا جائے گا یا نہیں۔

دوسری جانب، ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے کا مقصد غزہ کو فلسطینی باشندوں سے پاک کرنا تھا جس سے فلسطینیوں اور عرب ممالک میں غم و غصہ پیدا ہوا کیوں کہ یہ منصوبہ دو ریاستی حل پر مرکوز امریکہ کی دیرینہ مشرق وسطیٰ پالیسی کے برخلاف ہے۔

حماس نے اب تک دیگر ممالک کی جانب سے فلسطینیوں پر کسی بھی تجویز کو مسلط کرنے کے خیال کو مسترد کیا ہے۔

حماس کے سینئر عہدیدار سمیع ابو زہری نے کہا کہ ہمارا گروپ مصر کی جانب سے ایسی کسی تجویز سے متعلق خبر نہیں رکھتا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ صرف فلسطینیوں کو کرنا ہوگا جب کہ حماس غزہ کی سرزمین پر کسی بھی غیر ملکی افواج کی موجودگی یا منصوبوں یا غیر فلسطینی انتظامیہ کی کسی بھی شکل کو مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتی ہے۔

واضح رہے کہ عرب ممالک نے غزہ کی پٹی پر کنٹرول حاصل کرنے اور فلسطینیوں کی جبری ہجرت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کر دیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024