Sunday, June 29, 2025, 7:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » معاشقہ چھپانے کے لئے 2 نوجوانوں کو قتل کرنے والی پاکستانی نژاد ٹک ٹاکر اور اس کی ماں کو عمر قید

معاشقہ چھپانے کے لئے 2 نوجوانوں کو قتل کرنے والی پاکستانی نژاد ٹک ٹاکر اور اس کی ماں کو عمر قید

برناوی عدالت کی جانب سے شریک ملزمان ریحان کاروان اور رئیس جمال کو ابھی قدامِ قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی عدالت نے لیسٹر شائر میں جان بوجھ کر حادثے میں دو افراد کے قتل کے الزام میں پاکستانی نژاد ٹک ٹاک انفلوئنسر مہک بخاری اور اس کی والدہ انسرین بخاری کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے مہک بخاری کو 31 برس اور 8 ماہ قید جبکہ اس کی والدہ انسرین بخاری کو 26 برس، 9 ماہ، شریک ملزمان ریحان کاروان اور رئیس جمال کو قتل کے جرم میں عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

لیسٹر کی عدالت نے امیر جمال، نتاشہ اختر اور صناف گل مصطفیٰ کو بھی اقدامِ قتل کے جرم میں سزا سنائی، نتاشہ اختر کو 11 برس، امیرجمال کو 14 برس 8 ماہ، صناف گل کو 14 برس 9 ماہ قید کی سزائیں سنائی گئی۔

دونوں ماں اور بیٹی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دو پاکستانی نوجوانوں ثاقب حسین اور ان کے دوست محمد ہاشم اعجاز الدین کی کار کا پیچھا کرکے انہیں روڈ حادثے کا شکار بنایا، جس سے دونوں نوجوان ہلاک ہوگئے تھے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024