Thursday, November 21, 2024, 6:41 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » معاشیات کا نوبیل انعام تین امریکی ماہرین کے نام

معاشیات کا نوبیل انعام تین امریکی ماہرین کے نام

ماہرین کی ریسرچ نے ممالک کی کامیابی اور ناکامی کی بنیادی وجوہات کی جڑ تک پہنچنے میں مدد دی

by NWMNewsDesk
0 comment

ممالک کی کامیابی اور ناکامی کی وجوہات پر تحقیق کرنے والے تین امریکی ماہرین معاشیات کا نوبیل انعام جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

پیر کو رائل سوئیڈش اکیڈمی کی نوبیل کمیٹی نے معاشیات کے نوبیل انعام کے لیے میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈیرون ایسیموگلو اور سائمن جانسن جب کہ شکاگو یونیورسٹی کے جیمز اے رابنسن کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس کی جانب سے پیر کو کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ تین ماہرین نے اپنی ریسرچ میں واضح کیا کہ سماجی ادارے ممالک کی ترقی میں کتنے اہم ہوتے ہیں۔ جن ملکوں میں قانون کی ناقص حکمرانی ہو اور وہاں ادارے عوام کا استحصال کرتے ہوں، وہاں ترقی یا تبدیلی نہیں آ سکتی۔

تینوں ماہرین نے اپنی تحقیق میں واضح کیا ہے کہ کس طرح سماجی ادارے اس فرق کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

banner

جیکب سیونس نے کہا کہ ماہرین کی ریسرچ نے ممالک کی کامیابی اور ناکامی کی بنیادی وجوہات کی جڑ تک پہنچنے میں مدد دی ہے۔

نوبیل انعام حاصل کرنے والوں کو لگ بھگ 10 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی دی جاتی ہے۔

اس سے قبل منگل کو فزکس، بدھ کو کیمسٹری اور جمعرات کو ادب کے نوبیل انعامات کا بھی اعلان ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024