Sunday, June 29, 2025, 9:15 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » معروف اداکارہ ماہرہ خان سلیم کریم کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

معروف اداکارہ ماہرہ خان سلیم کریم کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ دار اور دوستوں نے شرکت کی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل بھوربن میں بزنس ٹائیکون سلیم کریم کے ساتھ شادی کرلی۔

ماہرہ خان کی شادی کی تقریب کو نجی رکھا گیا تقریب میں کوئی تصویر ویڈیو نہیں لے سکتا تھا اور نہ ہی سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتا تھا۔شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ دار اور دوستوں نے شرکت کی۔

banner

سلیم کریم کون ہیں؟

سلیم کریم ایک کاروباری شخصیت ہیں جنہوں نے سمپیسا کے سی ای او کے طور پر کاروباری دنیا میں اپنی شناخت بنائی ہے۔

ماہرہ خان کی پہلی شادی کب ہوئی؟

اس سے قبل 2007 میں اداکارہ ماہرہ خان کی علی عسکری سے پہلی شادی ہوئی تھی تاہم 2015 میں جوڑے نے علیحدگی اختیار کرلی تھی ، پہلی شادی سے ماہرہ خان کا ایک 13 سالہ بیٹا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024