Thursday, November 21, 2024, 8:25 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » معروف امریکی فوڈ چین کے ایف سی کا ملائیشیا میں اپنے 100 سے زائد ریستوران بندکرنےکا اعلان

معروف امریکی فوڈ چین کے ایف سی کا ملائیشیا میں اپنے 100 سے زائد ریستوران بندکرنےکا اعلان

معاشی طور پر درپیش صورتحال کی وجہ سے ملائیشیا میں ریستوران عارضی طور پر بند کر رہے

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ میں مظالم کے خلاف اسرائیل کی مبینہ حمایت کرنے والی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم میں شدت آتی جا رہی ہے۔

معروف امریکی فوڈ چین کے ایف سی نے ملائیشیا میں اپنے 100 سے زائد ریستوران عارضی طور پر بند کرنےکا اعلان کر دیا۔

ملائیشیا میں امریکی فوڈ چین کی فرنچائز کمپنی کا کہنا ہے کہ معاشی طور پر درپیش صورتحال کی وجہ سے ریستوران عارضی طور پر بند کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں امریکی فوڈ چین کے 600 ریستوران ہیں جن میں سے 108 کو بندکیا جارہا ہے، ان میں سے زیادہ تر ریستوران ملائیشیا کی مسلم اکثریتی ریاست کلنٹان میں ہیں۔

banner

خیال رہےکہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملائیشیا اور دیگر ممالک میں اسرائیلی مصنوعات اور اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024