پاکستان کے معرو ف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کا شکار ہوگئے۔
سندر تھانہ پولیس نے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ خاتون آمنہ نے خلیل الرحمان قمرکو فون کرکے بلایا کہ وہ ڈرامہ بنانا چاہتی ہے، وہ خاتون کے گھر پہنچے جہاں مسلح افراد نے انہیں اغوا کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خلیل الرحمان قمر پر تشددکیا، موبائل،گھڑی اور نقدی بھی چھین لی اور اے ٹی ایم کارڈ سے ڈھائی لاکھ روپے بھی ٹرانسفر کروائے۔ بعدازاں ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ویران جگہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے زیراستعمال گاڑ ی بھی برآمد کر لی گئی ہے اور ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون بھی شامل ہے۔
نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ حسن شاہ پولیس کی گرفت میں ابھی تک نہیں آسکا ہے لیکن مرکزی ملزم کی گرفتاری جلد متوقع بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم حسن شاہ نے بلیک میلنگ کے لئے گروہ بنا رکھا تھا جس میں خواتین اور مرد شامل ہیں۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ٹیمیں ننکانہ صاحب سمیت دیگر مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔
حسن شاہ بلیک میلنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کما چکا ہے، ملزمہ عروج فاطمہ سمیت 9 گرفتار ملزمان حسن شاہ کے لئے کام کرتے ہیں۔