Monday, December 23, 2024, 7:14 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » معزول گبونی صدر کی اہلیہ منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

معزول گبونی صدر کی اہلیہ منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

سابق خاتون اول کی گھر پر نظر بندی کے حکم کو بھی برقرار رکھا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

گبون کے معزول صدر علی بونگو اونڈیمبا کی اہلیہ سلویا بونگو کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گبون کے پبلک پراسیکیوٹر نے جمعہ کو کہا کہ سلویا بونگو پر منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

معزول گبونی صدر کے بڑے بیٹے نورالدین بونگو ویلنٹائن پر پہلے ہی کرپشن کا الزام عائد کیا جا چکا ہے۔

پراسیکیوٹر آندرے پیٹرک نے جمعہ کو بتایا کہ سابق خاتون اول پر جمعرات کو ایک تفتیشی جج نے فرد جرم عائد کی اور ان کی گھر پر نظر بندی کے حکم کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

banner

سلویا بونگو 30 اگست کو اپنے شوہر کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے نظر بند ہیں۔

خیال رہے کہ علی بونگو نے اپنے والد کے تقریباً 42 سال اقتدار میں رہنے کے بعد اقتدار سنبھالا تھا اور رواں سال اگست میں صدارتی انتخابات کے بعد فوج بغاوت ہونے تک ملک پر حکومت کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024