Thursday, September 19, 2024, 5:26 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کیخلاف ایکشن جاری رہے گا، آرمی چیف

معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کیخلاف ایکشن جاری رہے گا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر کراچی نے ان کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے ہمراہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

banner

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کو نیشنل ایکشن پلان، کچے میں آپریشن اور سی پیک میں کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھجوانے اور غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے حوالے سے پلان پر بھی بریف کیا گیا۔

اجلاس میں آرمی چیف نے تاریخی اقدامات کے فائدہ مند اثرات کیلئے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا جبکہ شرکاء کا کہنا تھا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحد ہیں۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی کارروائیوں کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، سکیورٹی ادارے غیر قانونی اقدامات کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024