مقبوضہ فلسطین کے علاقے طولکرم کے نورشمس کیمپ میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں طولکرم بریگیڈ کے کمانڈر ابو شجاع الجابر اور ان کا ساتھی امیر ابوخدیجہ ہلاک ہوگئے۔
جھڑپیں اسرائیلی فوج کے طولکرم کے نورشمس کیمپ میں 20 گھنٹوں سے جاری آپریشن کے دوران ہوئیں۔
جھڑپوں کے دوران اسرائیلی بکتر بند گاڑی پر دھماکا خیز مواد سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
خیال رہے مغربی کنارے میں پہلے سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 7 اکتوبر کے بعد سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
7 اکتوبر سے بعد سے مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج اور اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں 450 سے زائد فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں کی زد میں آکر 42 افرادہلاک اور 63 زخمی ہوئے۔
غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 34 ہزار12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اب تک غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں میں 76 ہزار 833 فلسطینی زخمی ہوئے