53
مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوری سیکٹر میں مزید 4 کشمیری دوران حراست تشدد سے ہلاک ہوگئے۔
زیر حراست 3 کشمیریوں پر تھرڈ ڈگری ٹارچر کی ویڈیوز آرمی کیمپ سے لیک ہونے پر بھارتی سرکار نے ماورائے عدالت قتل میں ملوث پر بھارتی فوج کے افسران کو عہدوں سے ہٹادیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر پولیس نے بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کے بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیئر پدم اچاریہ، ایک کرنل اور ایک لیفٹیننٹ کرنل کے خلاف تین شہریوں کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
راجوری کے تھانہ منڈی علاقے میں تعینات ان بھارتی فوجی افسروں کے خلاف سورن کوٹ پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 302 کا مقدمہ درج کیا گیا ہے