Friday, November 22, 2024, 12:09 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مقبوضہ کشمیر: کشتی گھر میں آگ لگنے سے تین بنگلہ دیشی سیاح ہلاک

مقبوضہ کشمیر: کشتی گھر میں آگ لگنے سے تین بنگلہ دیشی سیاح ہلاک

ڈل جھیل میں لگی بھیانک آگ میں کروڑوں روپے کی املاک بھی خاکستر

by NWMNewsDesk
0 comment

مقبوضہ جموں و کشمیر کے مقبول سیاحتی مقام ڈل جھیل میں ہفتہ ے روز بوٹس میں آگ بھڑک اٹھی، جل کر خاک ہوئی ہاؤس بوٹس سے اب تک تین لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق ڈل جھیل کے گھاٹ نمبر نو کے پاس جلی ہوئی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

افسران کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں جبکہ تیسرے کی جنسی شناخت کی ابھی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔ یہ تینوں لاشیں بنگلہ دیشی سیاحوں کی بتائی جارہی ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق ڈل جھیل میں لگی بھیانک آگ میں کروڑوں روپے کی املاک بھی خاکستر ہوگئیں، جس میں پانچ ہاؤس بوٹس اور ان سے وابستہ اتنی ہی جھونپڑیاں شامل ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024