Thursday, September 19, 2024, 8:11 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مقتول صحافی جمال خاشقجی کی اہلیہ کو امریکا میں سیاسی پناہ مل گئی

مقتول صحافی جمال خاشقجی کی اہلیہ کو امریکا میں سیاسی پناہ مل گئی

سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں استبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں قتل کیا گیا تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ترکی کے شہر استنبول میں قتل کیے گئے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی اہلیہ حنان ایلاتر کو امریکا میں سیاسی پناہ مل گئی۔

شوہر کی موت کے بعد جمال خاشقجی کی اہلیہ حنان ایلاتر اگست 2020 میں امریکا پہنچیں تھیں۔ حنان ایلاتر کو 28 نومبر کو غیر معینہ مدت کے لیے سیاسی پناہ مل گئی ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے منسلک سعودی صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر 2018 کو ترکی میں استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے سے لاپتہ ہو گئے تھے جس کے بعد ان کو قتل کیے جانے کی تصدیق ہوئی تھی۔

بعد ازاں سعودی عرب کی جانب سے اس بات کا اعتراف کیا گیا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی استنبول میں واقع قونصل خانے میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024