Friday, November 22, 2024, 12:12 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ملائیشیا نے اسرائیلی مال بردار جہازوں پر پابندی لگا دی

ملائیشیا نے اسرائیلی مال بردار جہازوں پر پابندی لگا دی

اسرائیل سے منسلک کسی بھی بحری جہاز کو ملک میں ڈاکنگ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

ملائیشیا نے غزہ پر حملے کے بعد اسرائیلی مال بردار بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

ملیشین وزیر اعظم انور ابراہیم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی کارروائیوں کے جواب میں زِم شپنگ کمپنی پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے‘۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف ”قتل عام اور بربریت“ کا ارتکاب کر رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ملائیشیا نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل سے منسلک کسی بھی بحری جہاز کو ملک میں ڈاکنگ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

banner

اس کے علاوہ، ’اسرائیل جانے والے کسی بھی جہاز کے ملائیشیا کی بندرگاہوں پر سامان لوڈ کرنے پر پابندی ہوگی‘۔

حکام کے مطابق ’یہ دونوں پابندیاں فوری طور پر موثر ہیں۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024