ملازمین کی ہڑتال کے باعث بنگلہ دیش کی 150 گارمنٹس فیکٹریاں غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کر دی گئی ہیں
ڈھاکہ پولیس نے حالیہ دنوں میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے والے ہزاروں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تسوکا گارمنٹ فیکٹری پر جمعرات کو حملہ کرنے والے گیارہ ہزار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ کے شمال میں واقع غازی پور اور اشولیا ٹاؤن میں کئی فیکٹریاں بند ہوئی ہیں جب کہ صنعت کاروں نے ملازمین کی ہڑتال کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے صرف اشولیا ٹاؤن میں 130 فیکٹریاں بند کی ہیں۔
بنگلہ دیش میں حالیہ عرصے کے دوران تنخواہوں میں اضافے کے لیے گارمنٹس فیکٹری ملازمین کے مظاہرے وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے لیے چیلنج بن گئے ہیں جو 2009 کے بعد سے اقتدار میں ہیں۔
پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ فیکٹری ملازمین کے پرتشدد مظاہروں کے دوران تین ملازمین ہلاک اور 70 فیکٹریوں کو نقصان پہنچا تھا