امریکی فضائیہ کی سیکنڈ لیفٹیننٹ میڈیسن مارش نے مس امریکا کا تاج اپنے نام کرلیا۔ میڈیسن سالانہ مقابلہ جیتنے والی پہلی حاضر سروس ممبربن چکی ہیں۔
مس مارش نے مقابلے میں امریکی ریاست کولوراڈو جو یو ایس ائر فورس اکیڈمی کا ہیڈ کوارٹر ہے، کی نمائندگی کی۔
امریکی ائر فورس کے مطابق میڈیسن مارش ائرفورس میں خدمات سر انجام دینے کے علاوہ ہارورڈ یونیورسٹی میں فزکس کے شعبے میں ماسٹرز کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امریکی فضائیہ نے میڈیسن مارش کو مبارک باد دیتے ہوئے ایک پوسٹ بھی شیئر کی۔ پوسٹ میں انہوں نے تصویر کے ساتھ ایک نوٹ بھی لکھا۔
Join us in congratulating #USAF grad 2nd Lt. Madison Marsh on being crowned Miss America 2024.
As well as being the first active-duty @usairforce officer to win the title, Madison is also working on her master's at @Harvard!
Congratulations Madison! pic.twitter.com/Gz8OHqgcOG
— U.S. Air Force Academy (@AF_Academy) January 16, 2024
مقابلہ سے پہلے میڈیسن مارش نے نیواڈا میں ائر فورس کے ایک اڈے پر پرواز سے قبل اپنے ساتھی اسٹاف ممبران سے اپنے عزم کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ائر فورس کے امیج کو مزید بہتر بنانے کے مقصد کیلئے انہوں نے مقابلہ حسن میں حصہ لیا۔
مس امریکا کا تاج اپنے نام کرنے والی یہ افسر پہلے مس کولوراڈو بھی رہ چکی ہیں۔ اس دوران انہوں نے امریکی فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
مقابلے میں 51 حیسناؤں نے شرکت کی اور ملک کی 50 ریاستوں کی نمائندگی کی جبکہ ایک ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی جانب سے تھی۔