Wednesday, September 18, 2024, 9:55 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ملک بھر میں موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ

ملک بھر میں موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ

ساڑھے 4 ملین (45 لاکھ) غیر فعال سمیں بلاک کردی گئیں

by NWMNewsDesk
0 comment

خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کرنے کا فیصلہ، ملک میں ساڑھے 4 ملین غیر فعال سمز بلاک کردی گئیں۔

خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیصلہ پشاور میں منعقدہ امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ملٹی فنگر ویری فکیشن سسٹم کے تحت سمز کی تصدیق کی جائے گی۔ دستاویز کے مطابق اب تک خیبرپختونخوا میں 80 ہزار 624 موبائل سمز بلاک کی گئیں جبکہ ملک بھر میں یہ تعداد ساڑھے 4 ملین (45 لاکھ) ہے۔

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک لاکھ 12 ہزار 320 ٹیمپرڈ افغان پاسپورٹ بھی بلاک کئے گئے۔

banner

دستاویز کے مطابق اب تک 8 ہزار 629 ریٹیلرز، 95 فرنچایز کیخلاف کارروائی کی گئی جبکہ 24 اہلکاروں کو برخاست کیا گیا، 5 گرفتار بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سمز رومنگ پر افغانستان اور دوسرے کئی ممالک میں کام نہیں کریں گی، ایک پاسپورٹ پر اب صرف ایک ہی سم کھولی جائے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024