Wednesday, June 18, 2025, 10:36 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ملک میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کاخطرہ

ملک میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کاخطرہ

آج سے شروع ہوکرسترہ اکتوبر تک بادل جم کر برسیں گے،محکمہ موسمیات

by NWMNewsDesk
0 comment

ملک میں ٹھنڈ کی آمد کا بگل بج گیا، محکمہ موسمیات نے آج سے بارشوں کا موسلا دھار سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہو گئی ہیں جو ہفتے کی رات تک بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائیں گی۔

آج سے سترہ اکتوبر تک چاروں صوبوں اور شمالی علاقہ جات کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں متوقع ہیں ۔

اس دوران مری، گلیات، چترال، گلگت بلتستان اور مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

banner

محکمہ موسمیات کی جانب سےپندرہ اور سولہ اکتوبر کے دوران بارشوں سے راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ بارشوں کے باعث ملک میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024