Saturday, May 31, 2025, 4:27 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ممبئی میں طوفان کے باعث بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک

ممبئی میں طوفان کے باعث بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک

گردوغبار کے طوفان کی وجہ سے ممبئی ایئرپورٹ اور ٹرین سروس میں بھی خلل آیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کے شہر ممبئی میں گزشتہ شام شدید طوفان کے دوران ایک بڑا بل بورڈ گرنے سے اب تک 14 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

ممبئی کے علاقے گھٹ کوپر میں شدید طوفان کے باعث نصب 100 فٹ کا ایک بل بورڈ پیٹرول پمپ پر گرا جس کی وجہ سے 14 افرادجان کی بازی ہار گئے جبکہ 70 زخمی ہوئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے رات بھر پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا۔

پیر کی شام ممبئی میں اچانک طاقتور گردوغبار کا طوفان آیا جس کی وجہ سے جہاں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی وہیں ممبئی ایئرپورٹ اور ٹرین سروس میں بھی خلل آیا۔

banner

محکمہ موسمیات نے ممبئی اور قریبی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، اگرچہ غیرمتوقع بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے تاہم ممبئی سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کی بندش سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو اہے۔

دوسری جانب مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے حکام کو شہر کے تمام بل بورڈز کے آڈٹ کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ نے ہلاک ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے کی امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024