Tuesday, June 3, 2025, 4:15 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ممبئی میں نیو ایئر نائٹ پر دھماکوں کی اطلاع، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

ممبئی میں نیو ایئر نائٹ پر دھماکوں کی اطلاع، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

فون کرنے والے نے کہا شہر میں دھماکے ہوں گے اورکال منقطع کردی، ممبئی پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

ممبئی پولیس کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی، جس میں کہا گیا تھا کہ شہر میں دھماکے ہوں گے اور یہ کہہ کر اس نے کال منقطع کر دی، جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

دنیا بھرکی طرح بھارت میں بھی نئے سال کی آمد کی تیاریاں جاری ہیں، اور اس حوالے سے ممبئی پولیس نے بھی سخت انتظامات کئے ہیں، تاہم نامعلوم شخص کی جانب سے دھماکوں کی خبر نے ممبئی پولیس کی دوڑیں لگوا دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ممبئی پولیس کو ایک دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی، اور فون کرنے والے نے دعویٰ کیا کہ ممبئی میں دھماکے ہوں گے اور یہ کہہ کر اس نے کال منقطع کردی۔

اطلاع ملتے ہی شہر کے تمام تھانوں اور کرائم یونٹس کو الرٹ کر دیا گیا، اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کال موصول ہونے کے بعد پولیس نے متعدد جگہوں پر چھان بین بھی کی، لیکن اب تک کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔

banner

ممبئی پولیس کنٹرول روم فون کرنے والے نامعلوم شخص کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے، اور نئے سال کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے ریاستی ریزرو پولیس فورس (ایس آر پی ایف) اور کوئیک ری ایکشن ٹیم (کیو آر ٹی) کے اہلکاروں سمیت 15 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024