Saturday, September 7, 2024, 11:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ممبئی کے کالج میں حجاب اور برقع پر پابندی عائد

ممبئی کے کالج میں حجاب اور برقع پر پابندی عائد

فیصلہ مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے : مسلم طالبات

by NWMNewsDesk
0 comment

بھاتی شہر ممبئی کے چیمبور کالج نے سیکنڈری سیکشن کے بعد گریجویٹ سیکشن میں بھی حجاب کرنے اور برقع پہن کر آنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔

اس مہینے کے آغاز میں ہی کالج نے ایک ‘ڈریس کوڈ’ متعارف کرایا تھا جس میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ مذہبی اہمیت کے حامل لباس اور اشیاء کو ‘ظاہر کرنے’ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

اس حکم نامے پر خاص طور پر حجاب، نقاب اور برقع کا ذکر تھا۔ روایتی اسکارف، چہرے کو ڈھانپنے والا نقاب اور عبایا پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

کالج کی مسلم طالبات نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

banner

طالبات نے اس مسئلے پر قومی اور ریاستی انسانی حقوق کمیشن سے رجوع کیا اور کالج انتظامیہ کو ایک احتجاجی خط بھی لکھا جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

طالبات کے احتجاج کے بعد کالج انتظامیہ نے انہیں احاطے میں داخل ہونے کی اجازت دی لیکن کلاس رومز میں داخل ہونے سے پہلے حجاب اور برقع اتارنا لازمی ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024