Thursday, November 21, 2024, 5:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » منگولیا: خون جماتی سردی کے باعث 50 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

منگولیا: خون جماتی سردی کے باعث 50 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

ملک کا 80 فیصد سے زیادہ علاقہ 100 سینٹی میٹر تک موٹی برف سے ڈھک گیا : ایس ای سی

by NWMNewsDesk
0 comment

منگولیا میں سخت موسم کے باعث پچاس لاکھ ( 5 ملین) سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے۔

منگولیا کے اسٹیٹ ایمرجنسی کمیشن ( ایس ای سی ) نےکہا ہے کہ منگولیا میں اس موسم سرما میں اب تک 50 لاکھ سے زیادہ مویشیوں کی موت ہو چکی ہے۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں برس سردی کی شدت اور برفباری کے طویل ہوتے سلسلے نے زیادہ تباہی مچائی ہے۔

منگولیا کی وزارتِ زراعت کا کہنا ہے کہ شدید سردی اور برفباری میں جانور بیماری، بھوک اور تھکن سے ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر بھیڑ، بکریاں، گھوڑے اور گائے شامل ہیں
محکمہ موسمیات کے مطابق منگولیا میں رواں موسم سرما کے دوران معمول سے کہیں زیادہ برف باری ہوئی ہے اور ملک کا 80 فیصد سے زیادہ علاقہ 100 سینٹی میٹر تک موٹی برف سے ڈھکا ہوا تھا۔

banner

منگولیا میں درجہ حرارت کبھی کبھی منفی 50 تک بھی پہنچ جاتا ہے۔

منگولیا میں انتہائی سرد موسم اور خراب موسم کے باعث ہونے والے ڈیزازٹر کو “dzud” کہا جاتا ہے جس میں عام طور پر بڑی تعداد میں مویشی ہلاک ہوجاتے ہیں۔ گزشتہ “dzud” میں بھی 44 لاکھوں مویشی ہلاک ہوگئے تھے۔

منگولیا نے گزشتہ ایک دہائی میں چھ “dzud” کا سامنا کیا ہے۔ رواں برس “dzud” کی شدت مییں موسم گرما کی خشک سالی کی وجہ سے اضافہ ہوا جس میں جانوروں کو سخت سردی سے نمٹنے کے لیے جسم میں چربی جمع رکھنے کے لیے خوراک نہیں مل سکی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024