Thursday, November 21, 2024, 6:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’مودی زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والوں کو بیویاں کھانا مت دیں، کیجری وال کی انوکھی فرمائش

’مودی زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والوں کو بیویاں کھانا مت دیں، کیجری وال کی انوکھی فرمائش

مودی سرکار نے خواتین کے لیے کیا کیا ہے؟

by NWMNewsDesk
0 comment

دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجری وال نے خواتین سے کہا ہے کہ اگر شوہر وزیر اعظم مودی زندہ باد کا نعرہ لگائے تو اسے کھانا مت دو۔

دہلی میں ’مکھیہ منتری مہیلا سمان یوجنا‘ کے تحت ’مہیلا سمان سماروہ‘ سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجری وال نے کہا کہ ہم نے بجلی اور بس کا سفر مفت کردیا ہے،اب دہلی میں ہر عورت کے لیے ہزار روپے کی اسکیم لائی جارہی ہے۔ مودی سرکار نے خواتین کے لیے کیا کیا ہے؟

دہلی کے وزیر اعلیٰ نے عام آدمی پارٹی کی حمایت کرنے والی خواتین سے کہا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواتین سے کہیں کہ اروند کیجری وال تمہارا بھائی ہے جو ہر مشکل گھڑی میں تمہارے ساتھ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے خواتین سے کہا کہ وہ گھر کے دیگر افراد کو بھی عام آدمی پارٹی کا حامی بنانے کی کوشش کریں کیونکہ بگڑے ہوئے معاملات کو درست کرنے میں خواتین کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں۔

banner

اروند کیجری وال کا کہنا تھا کہ خواتین کو خود مختار بنانے کے نام پر آج تک انہیں دھوکا ہی دیا گیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ خواتین کا مکمل احترام یقینی بناکر ایک حقیقی معاشی و معاشرتی انقلاب برپا کرنے کی راہ ہموار کی جائے۔

یاد رہے دہلی کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اروند کیجری وال نے حیرت انگیز انداز سے نظم و نسق سنبھالا ہے،انہوں نے دہلی میں غریب ترین گھرانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ایسے اقدامات کیے ہیں جو مالدار طبقے کو پسند نہیں ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024