ہندوستانی دارالحکومت میں پولیس نے ہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ تک مارچ کرنے والے حزب اختلاف کے درجنوں حامیوں کو حراست میں لے لیا۔
کیجریوال کے حامیوں نے مودی کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں بھارتی وزیراعظم کی رہائش گاہ سے تقریباً 5 کلومیٹر پہلے ہی روک لیا۔
سیاسی کارکنوں کی جانب سے مزاحمت پر پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا
اس دوران پولیس نے درجنوں کارکنوں کوحراست میں لیا اور بسوں کے زریعے مختلف تھانوں میں منتقل کیا
حفاظتی اقدامات کے پیش نظر وزیراعظم ہاؤس کے قریب بنے تئن میٹرو اسٹیشنز بند رکھے گئے
واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 21 مارچ کو دہلی کے وزیراعلیٰ کو گرفتار کیا تھا۔
ان پر بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شراب پالیسی میں دھوکہ دہی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔