Sunday, March 30, 2025, 5:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 1970 سے2021 تک 20 لاکھ لوگ ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 1970 سے2021 تک 20 لاکھ لوگ ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ

قدرتی آفات نے 4 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان پہنچایا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کے مطابق 1970 سے 2021 کے درمیان موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق قدرتی آفات نے 4 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان پہنچایا ہے، اور دنیا بھر میں 20 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 23 مارچ کو منائے جانے والے عالمی یوم موسمیات کے موقع پر ایک بیان میں ڈبلیو ایم او کے سیکریٹری جنرل پروفیسر سیلسٹے سلو نے کہا کہ معاشی اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لیکن ہلاکتوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔زندگیاں بچانے میں پہلے سے بہتری آئی ہے۔

ڈبلیو ایم او کا کہنا ہے کہ دنیا میں 10 سال سب سے زیادہ گرم رہے ہیں، اور امکان ہے کہ 2024 پہلا کیلنڈر سال ہوگا، جو عارضی طور پر صنعتی دور سے پہلے کے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار گزشتہ 8 لاکھ سال میں بلند ترین سطح پر ہے، عالمی سطح پر گزشتہ 10 سال میں سے ہر ایک انفرادی طور پر ریکارڈ پر 10 گرم ترین سال تھا، پچھلے 8 سال میں سے ہر ایک سال نے سمندر کی گرمی کے مواد کے لیے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

banner

گزشتہ 18 سال میں آرکٹک سمندر ی برف کی سب سے کم مقدار ریکارڈ کی گئی ہے، انٹارکٹیکا میں برف کی 3 سب سے کم سطح گزشتہ 3 سالوں میں تھی۔

گلیشیئر کی کمیت کا سب سے بڑا 3 سال کا نقصان گزشتہ 3 سالوں میں ہوا ہے، سیٹلائٹ پیمائش شروع ہونے کے بعد سے سمندر کی سطح میں اضافے کی شرح دوگنی ہوگئی ہے۔

2023 میں ریکارڈ عالمی درجہ حرارت دیکھا گیا اور 2024 میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا، اس کی بنیادی وجہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں جاری اضافہ تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024