Sunday, December 22, 2024, 5:25 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات، کینیا میں شجرکاری کےلیے عام تعطیل کا اعلان

موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات، کینیا میں شجرکاری کےلیے عام تعطیل کا اعلان

ماحول کے دفاع میں یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہونے کا لمحہ ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیا کی حکومت نے 2032 تک 15 ارب درخت لگانے کے منصوبے کے تحت ملک بھر میں شجرکاری کے دن کے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

کینین وزیر داخلہ کیتھورے کنڈیکی کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیر 13 نومبر 2023 کو خصوصی تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کے دوران ملک بھر کے عوام سے توقع کی جائے گی کہ وہ ہمارے ملک کو موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے بچانے کی قومی کوششوں میں حب الوطنی کے طور پر پودے لگائیں گے۔

کینیا کی وزارت ماحولیات، آب و ہوا کی تبدیلی اور جنگلات نے کہا ہے کہ وہ درختوں کی پنیری فراہم کرے گی جو حکومت کی جانب سے آب و ہوا سے متعلق اقدامات کی ذمہ داریوں کے عزم کا ایک بے مثال مظاہرہ ہے۔‘

کینیا کے وزیر ماحولیات سویپن ٹویا نے کہا کہ یہ کینیا کے لوگوں کے لیے اپنے ماحول کے دفاع میں یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہونے کا لمحہ ہے، یہ ایک ’ہمنگ برڈ‘ شراکت کا دن ہے، ہم سب موسمیاتی تبدیلی کے بحران سے لڑنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024