Friday, October 24, 2025, 3:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مولانا فضل الرحمان نے الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا

مولانا فضل الرحمان نے الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا

عمران خان نے قوم کے جوانوں کو گمراہ کیا ہے: مولانا فضل الرحمان

by NWMNewsDesk
0 comment

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بگڑتی صورتحال قابل افسوس ہے، جمعیت علماء اسلام اس وقت دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، الیکشن ہونے چاہئیں لیکن الیکشن کا ماحول بھی دیا جائے، ہم نہیں سمجھتے الیکشن ہوسکیں گے، الیکشن کمیشن کو ہماری درخواست پر غور کرنا چاہئے۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی کہتے ہیں کہ ان حالات کہ وجہ سے الیکشن نہیں لڑ سکتے، موسم اور امن و امان کی وجہ سے دھاندلی کا راستہ کھلتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے قوم کے جوانوں کو گمراہ کیا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جہاں ضرورت ہوگی وہاں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی، صرف پی ٹی آئی کے امیدواروں کے نہیں دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوئے ہیں، ہم نے اپنے علاقے کی مٹی سے ترقی کا عہد کیا ہوا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024