Thursday, September 19, 2024, 5:27 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مولانا فضل الرحمان نے مشترکہ جدوجہد کے لیے پاکستان تحریک انصاف سے گارنٹی مانگ لی

مولانا فضل الرحمان نے مشترکہ جدوجہد کے لیے پاکستان تحریک انصاف سے گارنٹی مانگ لی

آئین پاکستان کی کوئی حیثیت نہیں رہی، پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہوچکی، مولانا فضل الرحمان

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے وفد کی عمر ایوب کی قیادت میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی صورحال پر گفتگو اور بطور اپوزیشن مل کر آگے چلنے پر غور کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے مستقبل میں بھی رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت اور مشترکہ جدوجہد کے لیے پاکستان تحریک انصاف سے گارنٹی بھی مانگ لی ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وفد کی سوچ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطے رہیں اور ملکی مسائل پر مشترکہ موقف اختیار کرنے کے لیے سیاسی ماحول بھی موجود ہے اور ہمارا اس سوچ سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

banner

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر ہماری آواز ایک ہونی چاہیے اور ملک کے اندر بھی ہمیں خوشگوار سیاسی ماحول کی طرف بڑھنا چاہیے، اگر ہم اختلاف کو ختم نہیں کر سکتے تو انہیں نرم تو کر سکتے ہیں، کچھ ترجیحات ایسی ہوتی ہیں جن کے لیے دوسری ترجیحات کو معطل کرنا پڑتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا آج بڑی مثںت گفتگو ہوئی ہے، ہم چاہتے ہیں جے یو آئی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت جدوجہد جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بھی یہی خواہش ہے، مستقبل میں بھی بات چیت ہوگی، جے یو آئی نے اپنا جلسوں کا سلسلہ شروع کیا ہے، ہمارے کنونشن اور جلسے ملک بھر میں ہوں گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے مشترکہ مسائل پر بات چیت ہوئی ہے، اس وقت ملک میں آئین معطل ہے، بنانا ری پبلک بنادیا گیا ہے، گندم بحران کی بھی اس ملاقات میں بات ہوئی ہے، آج کی ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات کریں گئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024