Saturday, September 7, 2024, 10:15 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریب میں جسٹن بیبر کی پرفارمنس

مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریب میں جسٹن بیبر کی پرفارمنس

جسٹن بیبر نے 2015 کا اپنا ہٹ گانا ’سوری‘ پیش کیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

معروف پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی ایک تقریب میں پرفارم کیا۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نےامبانی خاندان کی پرتعیش تقریب ’سنگیت‘ میں پرفارم کر کے اسے چار چاند لگا دیئے۔

اس دوران جسٹن بیبر آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی سنگیت کی تقریب میں مدعو بھارتی نامور ستاروں کے درمیان گھِرے نظر آئے اور سب کو اپنے ہپ ہاپ گانوں پر رقص کرنے پر مجبور کر دیا۔

اس پرفارمنس کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں جسٹن بیبر سینکڑوں وی آئی پی شائقین کے سامنے 2015 کا اپنا ہٹ گانا ’سوری‘ پیش کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

banner

بالی وڈ سٹار سلمان خان اور انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی بھی جمعے کی شب ہونے والی اس تقریب میں موجود تھے۔

امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ باضابطہ طور پر 12 جولائی سے ہونے والی تین روزہ تقریبات میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ یہ تقریبات ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوں گی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ جسٹن بیبر کو اس پرفارمنس کے لیے ایک کروڑ ڈالر تک کی ادائیگی کی گئی۔

شادی کی مرکزی تقریب سے قبل اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ پہلے ہی عالمی ستاروں سے سجی پری ویڈنگ تقریبات کر چکے ہیں، جن میں فروری میں ریاست گجرات میں ہونے والا تین روزہ جشن بھی شامل ہے۔

فروری میں ہونے والی ان تقریبات میں گلوکارہ ریحانہ نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے پرفارم کیا تھا۔

جون میں بھی یہ جوڑا بحیرہ روم کے چار روزہ سفر پر گیا تھا، جہاں گلوکارہ کیٹی پیری نے پرفارم کیا تھا جبکہ ایسی تقریبات میں بیک سٹریٹ بوائز، امریکی ریپر پٹ بل اور اطالوی ٹینور اینڈریا بوسیلی بھی پرفارم کر چکے ہیں۔

اننت امبانی کے ارب پتی والد مکیش امبانی کسی شادی پر اتنے اخراجات پہلی بار نہیں کر رہے۔

انہوں نے 2018 میں اپنی بیٹی کی انڈیا میں اب تک کی سب سے مہنگی شادی کی تھی۔ جس پر مبینہ طور پر 10 کروڑ ڈالر لاگت آئی اور اس میں امریکی گلوکارہ بیونسے نے پرفارم کیا تھا۔

فوربز میگزین کی ارب پتی افراد کی فہرست کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین 67 سالہ امبانی کی دولت 113 ارب ڈالر سے زیادہ ہے اور وہ دنیا کے 11ویں امیر ترین شخص ہیں۔

مکیش امبانی انڈیا کے دائیں بازو کے ہندو قوم پرست رہنما وزیراعظم نریندر مودی کے اہم اتحادی بھی ہیں۔ امبانی کو تیل، گیس اور پیٹرو کیمیکل پر پھیلا ہوا ایک پھلتا پھولتا صنعتی کاروبار وراثت میں ملا۔

انہوں نے ریٹیل، ٹیلی کمیونیکیشن اور انڈین پریمیئر لیگ میں منافع بخش سرمایہ کاری کر کے اس کو مزید ترقی دی ہے جبکہ ان کی بہو رادھیکا مرچنٹ ایک معروف دوا ساز کمپنی کے مالک کی بیٹی ہیں

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024