بھارت کے ریلوے کے وزیر نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ایک ٹرین سگنل توڑ کر دوسری ٹرین سے اس لیے ٹکرا گئی تھی کیونکہ اس کے ڈرائیور فون پر کرکٹ دیکھنے میں محو تھے۔
اکتوبر میں ریاست آندھرا پردیش میں ٹرینوں کے حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو ئے تھے، اس وقت پیش آیا جب میزبان بھارت ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ کے مقابل تھا۔
وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کہا کہ “آندھرا پردیش میں حادثہ اس لیے پیش آیا کیونکہ انجن کا ڈرائیور اور اس کا معاون ڈرائیور دونوں ہی سمارٹ فون پر کرکٹ میچ دیکھنے میں مشغول تھے۔”
انہوں نے مزید کہا “اب ہم ایسے نظام نصب کر رہے ہیں جو کسی بھی گڑ بڑ کا پتہ چلا سکیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پائلٹ (ٹرین کا ڈرائیور) اور اسسٹنٹ پائلٹ اپنی پوری توجہ ٹرین چلانے پرمرکوز کر رہے ہیں۔”