نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ملک کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، ہم ان مسائل سے گھبرا نہیں رہے، مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد پر آگئی ہے۔
نگران وزیر اطلاعات، وزیر توانائی محمد علی اور وزیر خزانہ شمشاد اختر نے میڈیا کو بریفنگ دی
شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ روپیہ کافی حد تک مستحکم ہو گیا ہے، یہ بڑی پازیٹو چیز ہے،اقتصادی مشکلات ختم ہو رہی ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہو رہے ہیں، جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے انہیں ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ جو ٹارگٹ طے پایا ہے اسے پورا کریں گے۔
نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہمیں پتا ہے بجلی کے ریٹ بڑھے ہیں، یہ پچھلے ایک ماہ نہیں کئی برسوں کی غلطیاں ہیں، بجلی کا ریٹ بڑھنے سے صارفین پر بوجھ پڑتا ہے، ہماری کوشش ہے کہ گھریلو صارفین پر کم سے کم بوجھ پڑے۔ماضی کی غلطیوں کی وجہ سے پاور، گیس سیکٹر میں سود دے رہے ہیں۔