Sunday, April 20, 2025, 5:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’مہنگا ترین فن پارہ‘ اونٹ کے بالوں سے تیار کردہ ’سعودی عرب کا نقشہ‘

’مہنگا ترین فن پارہ‘ اونٹ کے بالوں سے تیار کردہ ’سعودی عرب کا نقشہ‘

فن پارے کو تیار کرنے کے لیے اونٹ کے بال اور خالص اون کا استعمال

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب کے یوم تاسیس پر سعودی بچے نے اونٹ کے بالوں سے تیار کردہ سعودیہ کے نقشے پر مبنی فن پارہ تیار کیا ہے۔

14 سالہ یزید الشھرانی کے والد علی الشھرانی نے بتایا کہ فن پارے کو تیار کرنے میں انہوں نے مدد کی لیکن اس حوالے سے آئیڈیا اور تیاری ان کے بیٹے نے کی ہے۔

علی الشھرانی نے کہا کہ اس فن پارے کو دنیا کا مہنگا ترین کہا جا سکتا ہے۔ یہ ایک طرح کی دستاویز بھی ہے۔ جو ہماری تہذیبی اور ثقافتی تاریخ کی عکاس ہے۔
اس فن پارے کو تیار کرنے کے لیے اونٹ کے بال اور خالص اون کا استعمال کیا گیا ہے۔

یزید الشھرانی نے فن پارے کے حوالے سے کہا کہ اس کی تیاری میں دس ماہ لگے۔ یہ فن پارہ ملک سے محبت اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہونے کے باعث مکمل ہو سکا کیونکہ یہ ایک مشکل کام تھا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024