101
انگلینڈ کے ڈین ایوانز اے ٹی پی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
امریکپ کے ہارڈ راک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں انگلینڈ کے نامور ٹینس اسٹار ڈین ایوانز نے عمدہ کھیل پیش کیا ۔
انہوں نے اطالوی حریف کھلاڑی لورینزو سونیگو کو پہلے سیٹ میں 6-1 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے راؤنڈ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا
فاتح برطانوی کھلاڑی کا مقابلہ حریف امریکی کھلاڑی کرسٹوفر یوبینکس سے ہوگا۔
