Tuesday, April 1, 2025, 1:39 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1644 سے تجاوز

میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1644 سے تجاوز

ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو نکالنے میں مصروف

by NWMNewsDesk
0 comment

میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 1644 سے تجاوز کرگئی۔

سرکاری اعدادو شمار بتاتے ہیں کہ میانمار میں زلزے سے 1644 سے زائد افراد ہلاک اور 2400 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں

امریکی ایجنسی نے زلزلے میں 10 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

banner

میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈالے میں آنے والا زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے جھٹکے 900 کلو میٹر دور تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے جہاں متعدد تعمیراتی اسٹرکچر اور عمارتیں منہدم ہو گئیں۔

اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے بھارتی ریاستوں میگھالیہ اور منی پور، بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا اور چین میں بھی محسوس کیے گئے۔

دوسری جانب بنکاک کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں تعمیراتی اسٹرکچر میں کریکس پڑنے کی 2000 رپورٹس موصول ہوئیں، ایک زیر تعمیر بلند عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک اور 100 مزدور لاپتہ ہیں۔

بنکاک میں 33 منزلہ عمارت کا ٹاورگرنےسے47 افراد ملبے تلے دبے ہیں۔ میانمار میں زلزلے سے 2900 عمارتوں، 30 شاہراؤں اور 7 پُلوں کونقصان پہنچا ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز میانمار اور تھائی لینڈ میں طاقتور شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا/

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز میانمار کے شہر منڈالے سے 17.2 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024