چین نے اپنے قونصل خانے پر دھماکہ خیز مواد سے حملے پر میانمار کی حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا ہے کہ چین اس حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتےہوئے اس کی سخت مذمت کرتا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے پیر کو بتایا ہے کہ ’دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم انہوں نے میانمار پر زور دیا ہے کہ حملے کی مکمل تحقیقات کی جائے اور مجرموں کو پکڑنے اور سزا دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔
بیجنگ حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار میں چینی قونصلر دفاتر، اداروں، پروجیکٹس اور عملے کے لیے سیکورٹی بڑھائی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں۔
میانمار کے حکام کے مطابق دہشت گردوں وسطی منڈالے میں شاہی محل کے جنوب میں واقع چینی قونصل خانے میں شام سات بجے کے قریب بم سے حملہ کیا تھا۔