Wednesday, September 18, 2024, 9:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میرا جیل میں ہونا، پی ٹی آئی کو ختم کرنا، نواز شریف کے مقدمات معاف کرانا سب لندن پلان کا حصہ ہے: عمران خان

میرا جیل میں ہونا، پی ٹی آئی کو ختم کرنا، نواز شریف کے مقدمات معاف کرانا سب لندن پلان کا حصہ ہے: عمران خان

پرسوں امپائر نے نوبال دی، پی پی سے کسی صورت اتحاد نہیں کریں گے : سابق وزیراعظم

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں پیشی کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا لندن پلان کے تحت مجھے جیل میں ڈالا، پی ٹی آئی کا خاتمہ اور نواز شریف کے مقدمات معاف کرنا بھی لندن پلان کا حصہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لندن پلان دو فریقین کے مابین ہوا، ایک فریق نواز شریف ہے اور دوسرے کا نام میڈیا نہیں چلا سکتا۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ سپریم کورٹ بھی لندن پلان کے تحت چل رہی ہے

انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہمیشہ امپائرز کو ساتھ ملا کر کھیلتا ہے، پرسوں ایک امپائر نے نوبال دی ہے، پیشگوئی کررہاہوں ان کےساتھ بہت برا ہونے والا ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد ممکن ہے؟ اس پر عمران خان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کے ساتھ کسی صورت اتحاد نہیں کریں گے۔

banner

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے کیس ختم کر دیے گئے، نوازشریف، آصف زرداری، مریم نواز نے توشہ خانہ سے بلٹ پروف گاڑیاں لیں، انہیں کوئی نہیں پوچھتا۔

بانی پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ سائفر کا اوپن ٹرائل کیا جائے تاکہ لوگوں کو حقائق کا پتہ چلے، یہ مجھے کہتے ہیں کہ سائفر کو سیکرٹ کیوں نہیں رکھا۔

عمران خان نے اپنی گفتگو میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو قران کریم کی پانچویں سورۃکی آٹھویں آیت پڑھنے کا مشورہ بھی دیا

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024