Tuesday, November 12, 2024, 6:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میرپور میں اسرائیل مخالف مظاہرے کے دوران غیر ملکی ریستوران جلانے کا مقدمہ درج

میرپور میں اسرائیل مخالف مظاہرے کے دوران غیر ملکی ریستوران جلانے کا مقدمہ درج

ریستوران کو جلائے جانے کے مقدمے میں 300 سے زائد افراد نامزد، 20 ملزمان گرفتار

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر میرپور میں اسرائیل مخالف مظاہرے کے دوران غیر ملکی فوڈ چین ‘کے ایف سی’ کا ریستوران جلانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مشتعل مظاہرین نے جمعے کی شب ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران ریستوران میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی اور اس دوران اسے نذرِ آتش کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا تھا۔

banner

ریستوران کو جلائے جانے کے مقدمے میں 54 نامزد اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ تھوتھال میں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین نوعیت کے جرائم پر مشتمل دفعات عائد کی گئی ہیں۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر شواہد کی مدد سے 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے دیگر غیر ملکی فوڈ چین ‘ڈومینوز’ اور ‘سب وے’ کو بھی نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کے ایف سی، ڈومینوز اور سب وے تینوں غیر ملکی فوڈ چینز ہیں لیکن ان کے مالکان مقامی افراد ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024