Wednesday, September 18, 2024, 9:39 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میرے علاقے میں کوئی اور بھیک نہیں مانگے گا! کراچی کی گداگر خاتون کی عدالت میں درخواست

میرے علاقے میں کوئی اور بھیک نہیں مانگے گا! کراچی کی گداگر خاتون کی عدالت میں درخواست

بھیک مانگنے سے روکنے والوں کے خلاف مقدمے کی بھی استدعا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک گداگر خاتون اپنے علاقے کی حدود میں دخل اندازی کرنے والے فقیروں کے خلاف عدالت میں درخواست لے کر پہنچ گئیں۔

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد کی خاتون نے کراچی ایڈیشنل سیشن جج ضلع غربی کی عدالت میں ایک درخواست جمع کرائی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کے علاقے میں دیگر فقیروں کو بھیک مانگنے سے روکا جائے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں دیگر علاقوں سے مانگنے والے آکر بھیک مانگ رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

’امیر خاتون‘ نامی درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کے علاقے میں مسلح افراد انہیں بھیک مانگنے سے روک رہے ہیں، عدالت ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے۔
اس کے ساتھ ساتھ درخواست گزار نے عدالت سے کہا ہے کہ ان کے علاقے میں دیگر بھیک مانگنے والوں کو روکا جائے۔

banner

درخواست گزار نے مزید کہا کہ ’سعید آباد تھانے کی حدود میں ایک ایریا میرے پاس ہے۔ دوسرے گداگر وہاں قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ قبضے کے اعتبار سے وہاں آتے ہیں، مجھے حراساں کرتے ہیں اور دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔‘

علاقہ پولیس نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ یہ کوئی زمین یا ملکیت پر قبضے کا تنازع نہیں بلکہ گداگروں کے دو گروپوں میں حد بندیوں کا معاملا ہے، جو غیر قانونی ہے۔

عدالت نے پولیس کی جانب سے پپیش کردہ رپورٹ کی بنیاد پر درخواست مسترد کر دی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024