Sunday, December 22, 2024, 11:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میلبرن میں نامعلوم افراد نے یہودیوں کی عبادت گاہ کو آگ لگا دی

میلبرن میں نامعلوم افراد نے یہودیوں کی عبادت گاہ کو آگ لگا دی

واقعے میں کسی شخص کو بھی سنگین زخم نہیں آئے؛ پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں نامعلوم افراد نے جمعے کی علی الصبح سیناگوگ کو آگ لگا دی

پولیس کے مطابق صبح چار بج کر دس منٹ پر اڈاس اسرائیل نامی سیناگوگ کو اس وقت آگ لگائی گئی جب کچھ افراد اندر عبادت میں مصروف تھے۔

سیناگوگ کے بورڈ ممبر بینجمن کلین نے بتایا کہ آگ لگنے کے وقت کچھ افراد عبادت میں مصروف تھے اور ایک دھماکے دار آواز سنائی دی۔

انہوں نے کہا کہ سیناگوگ کے اندر مائع مواد ڈالا گیا تھا اور آگ لگائی گئی۔ایک شخص کا ہاتھ، فرنیچر اور کتابیں جل گئیں۔

banner

پولیس کا کہنا ہے کہ سیناگوگ کا زیادہ تر حصہ نذر آتش ہو گیا ہے تاہم واقعے میں کسی شخص کو بھی سنگین زخم نہیں آئے۔

وکٹورین پولیس کے انسپکٹر کرس مرے نے بتایا کہ صبح کی دعا کے لیے سیناگوگ جانے والے عینی شاہد نے دو افراد کو دیکھا تھا جنہوں نے ماسک پہنے ہوئے تھے۔

انسپکٹر کا کہنا تھا کہ یہ دو افراد آگ بھڑکانے والا موا د اسپرے کر رہے تھے۔ کرس مرے نے کہا کہ سیناگوگ آگ کے شعلوں میں گھرا ہو تھا اور جان بوجھ کر ایسا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی پیٹرولنگ بڑھا رہے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے انٹرویوز کی مدد سے بھی سراغ لگانے کی کوشش کریں گے۔

آسٹریلوی وزیراعظم البانیز نے جاری بیان میں کہا کہ یہود مخالفت کے لیے ’صفر برداشت‘ کی پالیسی رکھتے ہیں اور آسٹریلیا میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ دیگر ممالک کی طرح آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں بھی اسرائیل اور فلسطین کے حامی مظاہرے کرتے آئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024