Thursday, December 26, 2024, 3:25 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے 93 برس کی عمر میں پانچویں شادی کرلی

میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے 93 برس کی عمر میں پانچویں شادی کرلی

روپرٹ نے 67 سالہ سابق روسی ایلینا زوکوو سے کیلیفورنیا میں شادی کی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

آسٹریلین بزنس مین اور میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے 93 برس کی عمر میں پانچویں بار شادی کرلی۔

روپرٹ نے 67 سالہ سابق روسی ماہرحیاتیات ایلینا زوکوو سے کیلیفورنیا میں شادی کی۔

رپورٹ کے مطابق ایلینا زوکوو کی یہ دوسری شادی ہے جب کہ روپرٹ کی ان سے ملاقات ایک پارٹی میں ہوئی تھی جسے روپرٹ کی سابقہ اہلیہ نے منعقد کیا تھا۔

بزنس مین روپرٹ مرڈوک کے 6 بچے ہیں جو کہ پہلی اہلیہ پیٹریشیا بوکر سے ہیں۔

banner

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روپرٹ مرڈوک اس سے قبل آسٹریلوی فلائٹ اٹینڈینٹ پیٹریشیا بوکر، اسکاٹش نژاد صحافی اینا مان، چینی صنعتکار ونڈی ڈینگ اور امریکی ماڈل و اداکارہ جیری ہال سے رشتہ ازدواج میں منسلک رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹی وی چینل فاکس نیوز، برطانوی اخبار دی ٹائمز آف لندن اور امریکی جریدے دی وال اسٹریٹ جرنل روپرٹ مرڈوک کے میڈیا امپائرز میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024