Monday, June 2, 2025, 10:13 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میکسکیو میں منشیات فروش گروہ نے 5 موسیقاروں کو قتل کردیا

میکسکیو میں منشیات فروش گروہ نے 5 موسیقاروں کو قتل کردیا

موسیقاروں کو 25 مئی کو سفر کے دوران اغوا کیا گیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

میکسیکو میں ایک منشیات فروش گروہ نے 5 موسیقاروں کو اغوا کرنے کے بعد مبینہ طور پر قتل کردیا۔

پانچوں موسیقاروں کو گزشتہ اتوار امریکی سرحد کے قریب میکسیکو کے شہر رینوسا میں ایک کانسرٹ کے لیے موجود تھے جہاں سے وہ لاپتا ہوگئے۔

میکسیکو کی ریاست تامولیپاس کے اٹارنی جنرل نے بتایا کہ قتل ہونے والے موسیقاروں کو 25 مئی کو سفر کے دوران اغوا کیا گیا اور ان کے رشتہ داروں نے تاوان کے مطالبات موصول ہونے کی اطلاع دی تھی۔

اٹارنی جنرل ارونگ بیریوس موجیکا کے مطابق موسیقاروں کے اغوا اور قتل کے شبے میں بدنام زمانہ گلف کارٹیل کے 9 مبینہ ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہیں۔

banner

رپورٹ کے مطابق قتل ہونے والے موسیقاروں کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں اور وہ مقامی سطح پر کنسرٹس اور پارٹیز میں پرفارم کرتے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024